لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ کے قصبے تُول میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں دو افراد شہید اور دو زخمی ہو گئے۔
لبنانی خبر رساں ایجنسی نیشنل نیوز کے مطابق وزارتِ صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایک ڈرون نے تُول کے قریب سڑک پر سفر کرنے والی گاڑی پر میزائل فائر کیا، جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔اسرائیلی فوج نے بعد ازاں تصدیق کی کہ نبطیہ کے علاقے میں حملے کا ہدف حزب اللہ کا رکن عباس حسن کارکی تھے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق عباس حسن حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ تھے اور متعدد کارروائیوں میں سرگرم کردار ادا کر چکے تھے۔
تاہم حزب اللہ نے اسرائیلی دعوے پر فی الحال کوئی ردِعمل نہیں دیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ نومبر 2024 میں طے پانے والے معاہدے کی تقریباً روزانہ خلاف ورزی کر رہا ہے.
25 اکتوبر سے غیر تصدیق شدہ ڈیجیٹل اکاؤنٹس معطل ہونے کا امکان
خواتین ورلڈ کپ: پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر
امریکا کی تجارتی پالیسی کو کنٹرول نہیں کر سکتے، کینیڈین وزیرِ اعظم
فلسطینی جماعتوں کا غزہ کے انتظامات ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے پر اتفاق








