ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ ایاز)تحصیل سانگلہ ہل کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شریف پورہ میں خاتون ٹیچر کی جانب سے طالب علم پر تشدد کے واقعے کا ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے سخت نوٹس لے لیا۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خاتون ٹیچر کو مس کنڈکٹ اور بچے پر تشدد کے الزامات کے تحت معطل کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والی ٹیچر کو فوری طور پر سی ای او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے واضح کیا کہ سکولوں میں “مار نہیں، پیار” کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ تعلیمی اداروں میں بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Shares: