پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی پاکستان کا اہم اجلاس ختم ہوگیا، جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی سے متعلق حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مکمل اتفاق کر لیا ہے، اور اس کے لیے درکار نمبر گیم بھی مکمل ہو چکا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کی ممکنہ تبدیلی کے بعد نئے امیدوار کے نام پر بھی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آج صدر آصف علی زرداری کو تجاویز سے آگاہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین، چوہدری لطیف اکبر اور سردار یعقوب کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے

پی ایس ایل ،نئے فرنچائز معاہدوں کی تیاری ،دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا ایشیا دورے کے دوران کم جونگ اُن سے ملاقات کا عندیہ

اسرائیلی بحریہ کی غزہ کے ساحل پر کارروائی، 3 فلسطینی ماہی گیر گرفتار

Shares: