غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں تازہ حملوں کے نتیجے میں 100 کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 93 فلسطینی شہید اور 324 زخمی ہوئے ہیں۔وزارت کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والے 19 افراد کی لاشیں اور 7 زخمی مختلف اسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد 68 ہزار 519 جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 382 تک پہنچ چکی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق غزہ پٹی میں کم از کم 15 لاکھ افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ زیادہ تر متاثرین جب اپنے گھروں کو واپس لوٹتے ہیں تو انہیں ملبے کے سوا کچھ نہیں ملتا، جبکہ وہ خوراک اور پانی جیسی بنیادی ضروریات کے لیے شدید مشکلات کا شکار ہیں.

پی ایس ایل ،نئے فرنچائز معاہدوں کی تیاری ،دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا ایشیا دورے کے دوران کم جونگ اُن سے ملاقات کا عندیہ

اسرائیلی بحریہ کی غزہ کے ساحل پر کارروائی، 3 فلسطینی ماہی گیر گرفتار

Shares: