بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ سرحدی سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے تین نئی بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) بٹالینز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلہ دیشی وزارتِ داخلہ کے پبلک سیکیورٹی ڈویژن کے بارڈر-1 سیکشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی بٹالینز بھو رنگاماری، تھانچی اور مہرپور میں قائم کی جائیں گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان بٹالینز کے لیے 2 ہزار 258 نئی اسامیاں تخلیق کی گئی ہیں، جن میں
3 ڈائریکٹرز، 9 ایڈیشنل ڈائریکٹرز، 9 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 3 پولیس انسپکٹرز، 3 صوبیدار میجرز، 18 صوبیدارز، 57 نائب صوبیدارز، 240 حوالدارز، 285 نائکس، 15 لانس نائکس (آفس اسسٹنٹس)، 327 لانس نائکس، 15 سپاہی آفس اسسٹنٹس اور 1 ہزار 221 سپاہی شامل ہیں۔

مزید برآں، 3 امام، 3 اکاؤنٹنٹس، 3 سینیئر اسسٹنٹس، کمپیوٹر ٹائپسٹ، 3 مڈوائف، 3 آفس اٹینڈنٹس، 7 حوالدار، 5 نائکس، 6 لانس نائکس اور 14 سپاہی کی اضافی منظوری بھی دی گئی ہے۔اس طرح کل نئی اسامیوں کی تعداد 2 ہزار 258 بنتی ہے۔فی الحال بی جی بی کی مجموعی نفری 57 ہزار 477 ہے، جو نئی بھرتیوں کے بعد بڑھ کر 59 ہزار 735 ہو جائے گی

طالبہ کی ہراسانی شکایت، صوبائی محتسب نے انکوائری رپورٹ مسترد کر دی

پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں 8 روز کی توسیع، اجتماعات پر پابندی برقرار

بھارتی مشقوں کے خدشات،کراچی اور لاہور کے فضائی روٹس میں عارضی تبدیلی

کراچی میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم 27 اکتوبر سے شروع ہوگا

Shares: