آئرلینڈ میں فلسطین کی حامی امیدوار کیتھرین کونولی کے صدارتی انتخاب جیتنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سن فین سمیت بائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت یافتہ آزاد سیاست دان کیتھرین کونولی فلسطین کے حق میں کھل کر متعدد بیانات دے چکی ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور اسے معمول بنانا انسانیت کے لیے تباہ کن ہے، اس ظلم کی تاریخ 7 اکتوبر سے شروع نہیں ہوئی۔کیتھرین کونولی نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک جان ہے وہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر کے اختیار میں نہیں کہ وہ طے کریں کہ غزہ کے مستقبل میں حماس کا کوئی کردار ہوگا یا نہیں۔آئرش ٹائمز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ خود ایک نوآبادیاتی تاریخ رکھتا ہے، اس لیے وہ کسی خودمختار قوم کو یہ نہیں بتائیں گی کہ انہیں اپنا ملک کیسے چلانا چاہیے۔عرب میڈیا کے مطابق کیتھرین کونولی نے امریکا اور برطانیہ پر غزہ میں نسل کشی کو فعال کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے.
بنگلہ دیش کا بھارت سے سرحدی سیکیورٹی مضبوط کرنے کا فیصلہ، تین نئی بٹالینز قائم
طالبہ کی ہراسانی شکایت، صوبائی محتسب نے انکوائری رپورٹ مسترد کر دی
پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں 8 روز کی توسیع، اجتماعات پر پابندی برقرار
بھارتی مشقوں کے خدشات،کراچی اور لاہور کے فضائی روٹس میں عارضی تبدیلی








