کراچی کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوبیاہتا فرزانہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ فرزانہ جمعہ کے روز گھر میں فائرنگ سے زخمی ہوئی تھی اور ہفتے کو جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ایس ایچ او گلستان جوہر کاشف ربانی نے بتایا کہ مقتولہ کے شوہر غلام مصطفیٰ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے قبضے سے بغیر لائسنس نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق ملزم رنگ سازی کا کام کرتا ہے اور دونوں کا نکاح رواں سال ستمبر میں ہوا تھا جبکہ رخصتی ابھی باقی تھی۔

تحقیقات میں بتایا گیا کہ فرزانہ اور اس کا شوہر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے، پستول شوہر کے ہاتھ میں تھا۔ فرزانہ نے پوچھا کہ گولی تو نہیں؟ شوہر نے نفی میں جواب دیا۔ فرزانہ نے پستول کنپٹی پر رکھ کر ویڈیو بنائی اور شوہر کو ٹریگر دبانے کو کہا، جس سے گولی چل گئی اور موقع پر ہی اس کے سر میں لگ گئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی والدہ کو اطلاع دے دی گئی ہے جو کندھ کوٹ سے کراچی پہنچ رہی ہیں، ان کے بیان کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا

فلسطین کی حامی کیتھرین کونولی آئرلینڈ کی ممکنہ نئی صدر قرار

بنگلہ دیش کا بھارت سے سرحدی سیکیورٹی مضبوط کرنے کا فیصلہ، تین نئی بٹالینز قائم

طالبہ کی ہراسانی شکایت، صوبائی محتسب نے انکوائری رپورٹ مسترد کر دی

پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں 8 روز کی توسیع، اجتماعات پر پابندی برقرار

Shares: