پاکستان کے سیئنر صحافی شہید ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔
ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں، جس کی تصدیق مرحوم صحافی کی اہلیہ نے کی ہے۔ ارشد شریف کی والدہ کی نماز جنازہ آج H 11 قبرستان میں شب 9 بجے ادا کی جائے گی
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےشہید ارشد شریف کی والدہ کے انتقال افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شہید ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر افسوس ہے، مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا گو ہوں، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں،سوگوار خاندان کے لئے صبر کی دعا ہے،
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے سچائی کا علم بلند رکھنے والا بیٹا پروان چڑھایا، شہید ارشد شریف جیسے جری اور بااصول صحافی قوم کا فخر ہیں،








