سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی۔ مؤثر کارروائی کے دوران 4 خودکش بمبار سمیت 25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر 2025 کو پاک-افغان سرحد کے قریب فتنۃ الخوارج کے دو بڑے گروہوں نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔ترجمان کے مطابق دہشت گرد خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے گھکی اور شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں مختلف ٹولیوں کی صورت میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی گروہ “فتنۃ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گرد مارے گئے، جن میں 4 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے، جبکہ کرم کے علاقے گھکی میں 10 مزید دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، جن میں 35 سالہ حوالدار منظور حسین، 23 سالہ سپاہی نعمان الیاس کیانی، 24 سالہ سپاہی محمد عادل، 25 سالہ سپاہی شاہ جہان اور 25 سالہ سپاہی علی اصغر شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں
27 اکتوبر یومِ سیاہ، بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج اور ریلیاں کل ہوں گی
اسموگ ، پنجاب بھر میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
ٹک ٹاک معاہدے کی تفصیلات طے،چین سویا بین دوبارہ خریدے گا: امریکی وزیر خزانہ
آزاد کشمیر میں بڑی سیاسی ہلچل، پی ٹی آئی کے 5 وزرا پیپلز پارٹی میں شامل











