افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی میں فتنہ الخوارج کی پاکستان مخالف سرگرمیاں جاری ہیں

افغانستان کے صوبہ پکتیکا کی سرحدی علاقوں برمل، شکین، راکھا، مورغہ، شاگا اور کلی شیر علی میں درجنوں دہشت گرد گروہ سرگرم ہوگئے ہیں۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباً 400 تا 500 دہشت گرد، جن میں فتنہ الخوارج کے عناصر اور افغان دہشت گرد شامل ہیں، جنوبی وزیرستان اور ژوب کے راستے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہے ہیں۔رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان گروہوں کو افغان طالبان رجیم کی مالی اور لاجسٹک حمایت حاصل ہے۔پاکستانی سلامتی اداروں نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے مؤثر نگرانی اور مکمل عسکری تیاری موجود ہے۔افواجِ پاکستان مکمل طور پر افغان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کے لیے تیار ہے اور ان خارجیوں کا آخری باب لکھا جائے گا۔

Shares: