پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، 20 سال بعد پاک-بنگلہ دیش جوائنٹ اکنامک کمیشن کا نواں اجلاس ڈھاکا میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے حلال ٹریڈ میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔
اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلہ دیش کے مشیرِ خزانہ ڈاکٹر صالح الدین احمد نے کی۔ اعلامیے کے مطابق ایم او یو سے حلال مصنوعات کے معیار اور سرٹیفیکیشن میں تعاون کو فروغ ملے گا۔پاکستان نے بنگلہ دیش کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے استعمال کی پیشکش بھی کی تاکہ ڈھاکا خطے کے دیگر ممالک جیسے چین اور وسطی ایشیا سے تجارت کر سکے۔ دونوں ممالک کی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے تجارت، توانائی، سرمایہ کاری، تعلیم اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک بڑھانے کا عزم کیا۔ اس کے علاوہ براہِ راست پروازوں کی بحالی اور نالج کوریڈور کے قیام پر بھی اتفاق ہوا، جس کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے پاکستان میں 500 اسکالرشپس دینے کی تجویز پیش کی گئی
اینکر امتیاز علی میر کے قاتل گرفتار، کالعدم تنظیم سے تعلق کا انکشاف
سیالکوٹ: باغی ٹی وی میں نئے نمائندوں کی شمولیت، مثبت اور عوامی خدمت پر مبنی صحافت کے نئے عزم کا آغاز








