قصور
شاہ عنایت کالونی میں انتہائی افسوسناک واقعہ گزشتہ دن پیش آیا، دکان سے چیز خریدنے آئی دس سالہ معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا 58 سالہ دکاندار اپنے ہی پسٹل کی گولی سے زخمی ہو گیا
تفصیلات کے مطابق شاہ عنایت کالونی قصور میں دس سالہ بچی معمولی سودا لینے قریبی دکان پر گئی جہاں دکاندار عارف نے بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی
واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ اے ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
پولیس کے مطابق 15 پر اطلاع ملی کہ علاقہ مکین ملزم کو پکڑنے کیلئے پیچھا کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او اے ڈویژن آصف جاوید خان ہمراہ نفری فوری موقع پر پہنچے
اس دوران دکاندار عارف نے گرفتاری سے بچنے کیلئے نیفے میں رکھا پسٹل نکالنے کی کوشش کی جو اچانک چل گیا اور گولی ملزم کے مخصوص اعضا پر جا لگی
پولیس نے زخمی حالت میں ملزم کو گرفتار کر کے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے








