مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کارکنان تیاریاں شروع کر دیں،خدمت کی سیاست کے جذبے سے سرشار ہمارا کارکن ہر گھر تک پہنچے،جنوبی پنجاب کے اضلاع میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا مرکزی مسلم لیگ اپنی مدد آپ کے تحت ازالہ کر رہی ہے،متاثرین کے گھر بنا کر بحالی پروگرام جاری ہے
ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے اجلاس کی صدارت ہوئے کیا، اجلاس میں مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری،صدر وسطی پنجاب حمید الحسن سمیت دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں پنجاب میں نئے ذمہ داران کی تقرریوں کا بھی فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں رانا عبدالرحمان کو ملتان کا ضلعی سیکرٹری جنرل ،عبدالحنان خالد کو خانیوال کا ضلعی سیکرٹری جنرل ،حافظ محمد منور گجر کو ڈی جی خان کا ضلعی سیکرٹری جنرل،عبدالرحمان سیاف کو تونسہ کا ضلعی سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا،اس موقع پر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ کارکنان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے متحرک ہوں، گلی کوچے میں بھر پور مہم چلائی جائے،اور مرکزی مسلم لیگ کا پیٍغام خدمت کی سیاست ہر گھر تک پہنچایا جائے،پارٹی رہنما و کارکنان عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کریں ،ہم پاکستان کی سیاست کو ایک نیا رخ دیں گے جہاں انتشار کی بجائے پیار،نفرت کی جگہ محبت ملے گی،








