قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے اپنا میڈیا ہاؤس قائم کردیا ہے۔

یونس خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے اکاؤنٹس کو فالو اور شیئر کریں تاکہ وہ تازہ ترین واقعات اور سرگرمیوں سے باخبر رہ سکیں۔سابق کپتان راشد لطیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بتایا کہ یونس خان نے باضابطہ طور پر اپنا میڈیا ہاؤس لانچ کردیا ہے، جو جلد ہی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گا۔

راشد لطیف کے مطابق یہ نیا میڈیا پلیٹ فارم خصوصی تقریبات، متاثر کن کہانیاں اور دلچسپ اپ ڈیٹس پیش کرے گا۔ انہوں نے مداحوں سے کہا کہ یونس خان آفیشل کو فالو کریں تاکہ تازہ ترین سرگرمیوں سے سب سے پہلے باخبر رہ سکیں.

شہباز شریف کا ترک قومی دن پر اظہارِ یکجہتی، کہا ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا

کراچی میں ای چالان مہم ، 11 ہزار سے زائد چالان، 5 کروڑ سے زائد جرمانے

پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ایڈمرل نوید اشرف

کرم میں 7 مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، کیپٹن نعمان سمیت 6 جوان شہید

Shares: