ایم کیو ایم نے کراچی میں ای چالان سسٹم، سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹریفک مسائل کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریکِ التوا جمع کرادی ہے.
ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی عادل عسکری کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریکِ التوا میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے ٹریفک کے بنیادی انتظامات اور روڈ سیفٹی کے مؤثر اقدامات کیے بغیر شہریوں پر ای چالان کا بوجھ ڈال دیا ہے۔تحریک میں کہا گیا ہے کہ شہر کی سڑکیں خستہ حال ہیں، زیبرا کراسنگ اور ٹریفک سائن بورڈز کی کمی کے باعث حادثات میں اضافہ ہورہا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ کے ناقص نظام کے باوجود ای چالان نافذ کرنا شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔
ایم کیو ایم کی ای چالان سسٹم پر تحریکِ التوا، حکومتِ سندھ کا سخت ردعمل
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کرپشن نہیں بلکہ قانون کی عمل داری کی علامت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی بھی سیاسی جماعت یا فرد کو اس سے استثنیٰ حاصل نہیں، ایم کیو ایم رہنما عوام کو قانون توڑنے کے بجائے اس کی پابندی کی ترغیب دیں۔
سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا مؤقف غیرسنجیدہ اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، جرمانے شہریوں کی حفاظت اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے عوامی شعور بیدار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
سابق کپتان یونس خان نے اپنا میڈیا ہاؤس قائم کرلیا
پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ایڈمرل نوید اشرف
s://baaghitv.com/sharif-expresses-solidarity-on-turkish-national-day/” title=”شہباز شریف کا ترک قومی دن پر اظہارِ یکجہتی، کہا ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا”>شہباز شریف کا ترک قومی دن پر اظہارِ یکجہتی، کہا ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا








