غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی کا سلسلہ جاری ہے۔ مزاحمتی تنظیم نے آج مزید 2 افراد کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، دونوں لاشوں کی باقیات کو اسرائیل کے قومی فرانزک انسٹیٹیوٹ منتقل کیا جائے گا۔ اس عمل کے بعد حماس کو مزید 11 افراد کی لاشیں اسرائیل کے سپرد کرنا باقی ہیں۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں 1,139 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے، جب کہ تقریباً 200 شہریوں کو یرغمال بنایا گیا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے لاشوں کی حوالگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مغویوں کی واپسی کی کوششیں جاری ہیں اور آخری مغوی کی واپسی تک یہ عمل رکے گا نہیں۔
دوسری جانب، حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی شہریوں کی لاشیں ملبے سے نکالنے کے لیے ہیوی مشینری کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے، کیونکہ متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔اسرائیل نے حماس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ لاشوں کی حوالگی میں تاخیر کر رہی ہے اور مطالبہ کیا کہ مزاحمتی تنظیم معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرے تاکہ تمام ہلاک شدہ مغویوں کی واپسی ممکن بنائی جا سکے
بھارت کو چابہار بندرگاہ آپریشن پر 6 ماہ کی پابندیوں سے استثنیٰ؟
دہشتگرد کارروائیوں سے روکنے کے لیے تحریری معاہدہ ضروری ہے،رانا ثنااللہ
سرحدی کشیدگی، پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات دوبارہ شروع
2027 کے ای اسپورٹس اولمپکس کی میزبانی سعودی عرب سے واپس
قصور :پولیس ڈرائیونگ سکول میں پاسنگ آؤٹ تقریب، صفیہ سعید مہمانِ خصوصی








