سندھ بھر میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق جبکہ 1,558 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 5,742 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 1,558 مثبت آئے۔ اس طرح ڈینگی کی شرح 27 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق کراچی سے 758 اور حیدرآباد سے 800 کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ دونوں اموات حیدرآباد کے سرکاری اسپتال میں ہوئیں۔سیکریٹری صحت ریحان بلوچ کے مطابق کراچی میں 36 اور حیدرآباد میں 18 لیبارٹریز ڈینگی کی ٹیسٹنگ کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں ماہ صوبے بھر میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2,090 تک پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ اور انڈس اسپتال کے اعداد و شمار میں نمایاں فرق سامنے آیا تھا۔ محکمہ صحت کے مطابق سال 2025 کے دوران ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 920 تھی، جب کہ صرف انڈس اسپتال میں یکم تا 16 اکتوبر کے دوران 2,007 مریض رپورٹ کیے گئے تھے

جنگ بندی کے بعد مزید 2 لاشیں اسرائیل کے حوالے

بھارت کو چابہار بندرگاہ آپریشن پر 6 ماہ کی پابندیوں سے استثنیٰ؟

دہشتگرد کارروائیوں سے روکنے کے لیے تحریری معاہدہ ضروری ہے،رانا ثنااللہ

دہشتگرد کارروائیوں سے روکنے کے لیے تحریری معاہدہ ضروری ہے،رانا ثنااللہ

Shares: