وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی آر ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں درج کی گئی، جس میں شبر زیدی پر بطور چیئرمین ایف بی آر اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے اور بھاری مالی ادائیگیوں کی غیر قانونی منظوری دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ میں 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ رقم مختلف نجی کمپنیوں، جن میں حبیب بینک لمیٹڈ، اینگرو کارپوریشن، ڈی جی خان سیمنٹ اور دیگر ادارے شامل ہیں، کو ری فنڈز کی مد میں ادا کی گئی۔

تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ یہ ادائیگیاں ایف بی آر کے قوانین اور مالی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایف بی آر کے بعض افسران اور بینک حکام نے بھی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ایف آئی اے نے مقدمہ درج ہونے کے بعد متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے، جبکہ تحقیقات کا دائرہ کار اُن کمپنیوں تک بھی بڑھائے جانے کا امکان ہے جنہیں مبینہ طور پر غیر قانونی ری فنڈز دیے گئے

سندھ میں ڈینگی کے وار ، 2 اموات اور 1,558 نئے کیسز رپورٹ

بھارت کو چابہار بندرگاہ آپریشن پر 6 ماہ کی پابندیوں سے استثنیٰ؟

بھارت کو چابہار بندرگاہ آپریشن پر 6 ماہ کی پابندیوں سے استثنیٰ؟

سرحدی کشیدگی، پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات دوبارہ شروع

Shares: