اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب کے دوران ایک دلچسپ لمحہ اُس وقت پیش آیا جب بلوچستان کی طالبہ درجان بی بی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔
طالبہ کے اس جذبے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی نشست خالی کرتے ہوئے انہیں اپنی جگہ بٹھا دیا، جس پر شرکاء نے خوب تالیاں بجائیں۔تقریب میں وزیراعظم نے شرکت کی جبکہ میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے ملک کا نام روشن کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔طلبا نے مطالبہ کیا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستانی نوجوانوں کو اے آئی اور آئی ٹی کی تربیت دینے کی پیشکش کی ہے، جو نوجوانوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے.
خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، ارکان آج حلف اٹھائیں گے
مولانا فضل الرحمان کی دہشتگردوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی حمایت
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ











