قصور
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان کی زیرِ صدارت کنٹرول عملے (کمپیوٹر اور ٹیلی فون آپریٹرز) کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں کنٹرول روم انچارج اور ضلع بھر سے کمپیوٹر آپریٹرز نے شرکت کی
میٹنگ کے دوران ایمرجنسی سروس کے معیار، بروقت فراہمی، عملے کی جسمانی فٹنس، ٹرن آؤٹ، ایمرجنسی ریسپانس ٹائم اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) پر تفصیلی گفتگو ہوئی
ڈاکٹر نئیر عالم خان نے عملے کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے
اُن کا کہنا تھا کہ کنٹرول روم ایمرجنسی سروس کا دماغ ہے اور بروقت فیصلوں اور اقدامات سے ہی متاثرین کو فوری اور معیاری سہولت فراہم کی جا سکتی ہے
انہوں نے مذید کہا کہ قائداعظم کے فرمان ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل اور SOPs کی مکمل پاسداری ہی مسائل کے پائیدار حل کی ضمانت ہے
میٹنگ کے اختتام پر عملے نے جسمانی فٹنس بہتر بنانے اور SOPs پر سو فیصد عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ عوام کو بہترین ایمرجنسی سروس فراہم کی جا سکے











