حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی ہے
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون ڈیٹا سروس امن و امان کی صورتحال کے باعث 24 گھنٹے کے لیے بند کی گئی ہے،محکمہ داخلہ بلوچستان کا بتانا ہے کہ موبائل فون ڈیٹا سروس آج رات 12 بجے تک بند رکھی جائے گی، ڈیٹا سروس بند ہونے سے طلبا، کاروباری حضرات، آن لائن خدمات سرانجام دینے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس کئی روز کے لیے معطل رکھی گئی تھی،بعد ازاں صوبائی حکومت نے بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے 16 روز بعد صوبے میں انٹرنیٹ سروس بحال کر دی تھی۔











