ایف بی آئی نے مشی گن ریاست میں ہالووین ویک اینڈ کے دوران ممکنہ دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کے مطابق، جمعہ کی صبح کارروائی کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جو پرتشدد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ایف بی آئی کے ڈیٹرائٹ فیلڈ آفس نے تصدیق کی کہ ڈیئربورن اور انکاسٹر میں کارروائیاں کی گئیں، تاہم عوامی تحفظ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، گرفتار گروپ کے غیر ملکی انتہاپسند تنظیموں سے تعلقات پائے گئے ہیں۔ ایف بی آئی گزشتہ چند دنوں سے اس گروہ کی نگرانی کر رہی تھی تاکہ حملے کو روکا جا سکے
دوسرا ٹی 20: شاہینوں کی شاندار بولنگ، 83 رنز پر 8 وکٹیں
لاہور فضائی معیار مانیٹرنگ اسٹیشن بند کرنے کا الزام، حکومت پنجاب پر تنقید








