فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعہ کو مسلسل چوتھے روز غزہ کی پٹی پر حملے کیے، جن میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
یہ واقعہ امریکا کی ثالثی سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے لیے ایک اور امتحان بن گیا ہے۔’رائٹرز‘ کے مطابق مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں گولہ باری اور فائرنگ کی، جبکہ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل کر رہے ہیں۔فلسطینی خبر ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق ایک شہری گزشتہ روز کے حملوں میں زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔
امریکی ثالثی سے طے پانے والے معاہدے میں حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلا جیسے معاملات اب بھی حل طلب ہیں۔گزشتہ ہفتے 28 اور 29 اکتوبر کو اسرائیلی حملوں میں 104 فلسطینی شہید ہوئے تھے، جن کی وجہ اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کو قرار دیا گیا تھا
دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی کامیاب بولیاں
امریکا میں ممکنہ دہشت گرد حملہ ناکام، متعدد مشتبہ افراد گرفتار
منشیات بردار کشتیوں پر امریکی حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار








