امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے وینزویلا میں ممکنہ فوجی اہداف کی نشاندہی کر لی ہے جن پر انسدادِ منشیات مہم کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے، تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل اور میامی ہیرالڈ نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ نے فوجی تنصیبات سمیت متعدد اہداف کی نشاندہی کی ہے۔ میامی ہیرالڈ کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جب کہ وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ منظوری تاحال باقی ہے۔یہ ممکنہ کارروائیاں امریکا کی انسدادِ منشیات مہم کا حصہ ہیں جو حالیہ ہفتوں میں کیریبین اور مشرقی بحرالکاہل کے علاقوں میں جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی بحریہ کا جنگی جہاز یو ایس ایس گریولی (USS Gravely) چند روز قبل ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے بندرگاہ پر پہنچا، جسے ممکنہ فوجی آپریشن کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے.
اسرائیلی فوج کے تازہ حملے، غزہ میں مزید 3 فلسطینی شہید
دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی کامیاب بولیاں
دوسرا ٹی 20: شاہینوں کی شاندار بولنگ، 83 رنز پر 8 وکٹیں








