کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بائیکیا رائیڈر جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتول کی شناخت 50 سالہ اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے جو بائیکیا سروس میں کام کرتا تھا، جبکہ زخمی 17 سالہ سہیل راہگیر بتایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو پیٹ میں دو گولیاں لگیں، لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے یا کسی اور نوعیت کا، اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں.

بابا گورو نانک یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد

Shares: