وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے حکومتی ترجمان دانیال چوہدری کے اُس متنازع بیان کو سختی سے مسترد کر دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ غزہ امن فورس میں پاکستانی فوج کا کردار حماس کو غیر مسلح کرنا بھی ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ “اللہ نہ کرے ایسا کچھ ہو، یہ کس نوعیت کا بیان دیا گیا؟ ایسی بات نہ ہمارا ہدف ہے نہ ہمیں زیب دیتی ہے۔دانیال چوہدری نے چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ غزہ میں تعینات امن فورس انتہاپسندی اور تشدد روکنے کے ساتھ حماس کو غیر مسلح کرنے کی ذمہ داری بھی نبھائے گی۔وزیر دفاع نے وضاحت کی کہ پاکستان اجتماعی فیصلے کے مطابق ہی عمل کرے گا، کسی فرد کا ذاتی مؤقف سرکاری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بات زیرِ بحث نہیں آئی اور اگر کوئی ذاتی حیثیت میں یہ بیان دے رہا ہے تو یہ نامناسب ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق حکومت اور عسکری قیادت کے درمیان غزہ امن فورس میں ممکنہ شمولیت پر مشاورت آخری مراحل میں ہے، تاہم حماس کو غیر مسلح کرنے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا.

تنزانیہ میں انتخابی تشدد، 700 افراد ہلاک، انٹرنیٹ بند اور کرفیو نافذ

ناصر شاہ کی سندھ میں فائر سیفٹی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

امریکا کی وینزویلا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری، اہداف کی نشاندہی

اسرائیلی فوج کے تازہ حملے، غزہ میں مزید 3 فلسطینی شہید

Shares: