سعودی عرب کے شہر جدہ سے بھارتی شہر حیدرآباد جانے والی انڈیگو ایئرلائن کی پرواز کو اس وقت ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا جب اس میں بم کی جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اطلاع میں مبینہ طور پر "1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے حملے” کی دھمکی دی گئی تھی۔ انڈیگو کے ترجمان نے بتایا کہ فلائٹ 6E 68، جو یکم نومبر کو جدہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ممبئی اتارا گیا۔ایئرلائن کے مطابق متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا اور مکمل تعاون فراہم کیا گیا تاکہ طیارے کی سیکیورٹی جانچ کی جا سکے۔
انڈیگو نے وضاحت کی کہ مسافروں کو کم سے کم تکلیف دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے، جن میں ریفریشمنٹس کی فراہمی اور صورتحال سے متعلق مسلسل معلومات دینا شامل تھا
بھارت کے مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک، 18 زخمی
پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی میں پیش رفت
پاکستان نے افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا








