بھارت نے اپنا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ سی ایم ایس-03 کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا، جو ملک کے خلائی پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سیٹلائٹ نے ریاست آندھرا پردیش کے علاقے سری ہری کوٹا سے شام 5 بج کر 26 منٹ پر اڑان بھری۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کا خلائی شعبہ مسلسل فخر کا باعث بن رہا ہے اور ہدف ہے کہ 2040 تک ایک بھارتی خلا باز چاند پر پہنچے۔بھارتی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) کے مطابق سی ایم ایس-03 کا وزن تقریباً 4 ہزار 410 کلوگرام ہے، جو ملک کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ ہے۔ بھارتی بحریہ کے مطابق یہ سیٹلائٹ جہازوں، طیاروں اور آبدوزوں کے درمیان محفوظ مواصلاتی رابطے فراہم کرے گا۔

سیٹلائٹ کو 43.5 میٹر بلند ایل وی ایم 3-ایم 5 راکٹ کے ذریعے مدار میں بھیجا گیا، یہی راکٹ 2023 میں بھارت کے بغیر خلا باز والے مشن کو چاند پر لے گیا تھا۔اب تک صرف روس، امریکا اور چین چاند پر کنٹرولڈ لینڈنگ حاصل کر چکے ہیں۔ بھارت نے گزشتہ دہائی میں اپنے خلائی پروگرام کو تیزی سے وسعت دی ہے، جبکہ رواں سال بھارتی پائلٹ شبھانشو شکلا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) تک پہنچنے والے پہلے بھارتی بنے، جسے بھارت کے 2027 کے انسانی خلائی مشن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے

لاہور پریس کلب کے وفد کا کرتار پور کا دورہ

Shares: