پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے پٹیشن تیار کر لی گئی ہے جو کل دائر کی جائے گی۔
پٹیشن کی نمائندگی شیخ امتیاز محمود، اعجاز شفیع، منیر احمد اور میاں شبیر اسمٰعیل کریں گے، جبکہ اسے صدر، وزیراعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی ارسال کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ بل کی کئی شقیں آئین کے آرٹیکلز 17، 32 اور اے-140 سے متصادم ہیں۔ پارٹی رہنما اعجاز شفیع نے کہا کہ غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور کرتا ہے اور انتظامی کنٹرول بڑھاتا ہے، جب کہ مالیاتی اختیارات کو مرکزیت دینا بلدیاتی خود مختاری کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹرز کی غیر معینہ مدت تک تعیناتی غیر آئینی ہے، یونین کونسل چیئرمین کے براہِ راست انتخاب اور بلدیاتی اداروں کی 5 سالہ مدت کو یقینی بنایا جائے۔پی ٹی آئی نے متنازع شقوں پر عملدرآمد روکنے اور بلدیاتی جمہوریت کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے
خیبرپختونخوا بار کونسل انتخابات، پشاور کی 7 نشستوں پرانصاف لائرز فورم دو سیٹوں پر کامیاب






