کراچی کے علاقے راشدی گوٹھ کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایف آئی اے کا افسر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جب 38 سالہ محمد ایوب موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ وہ ایف آئی اے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے طور پر تعینات تھے اور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ملیر کینٹ پولیس کے ایس ایچ او آغا عبدالرشید نے بتایا کہ محمد ایوب لنک روڈ سے نکل رہے تھے جب ایک تیز رفتار اور لاپرواہی سے چلائے جانے والے ڈمپر نے انہیں ٹکر مار کر کچل دیا۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، تاہم ٹکر اتنی شدید تھی کہ ان کے سر پر گہری چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور انور خان کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی ہے

پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

بھارت کا اب تک کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ

Shares: