وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کو تباہ کرنے کی مزموم سازشیں کی گئیں، تاہم اللہ کے فضل و کرم سے یہ ادارہ آج دوبارہ اپنی بھرپور استعداد کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار کامیاب آپریشنز مکمل ہونے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2017 میں لگایا گیا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے، اب تک 40 لاکھ مریض یہاں سے علاج کی سہولت حاصل کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی کے ایل آئی کا بورڈ ختم کر کے ادارے کو غیر فعال کر دیا گیا تھا، لیکن 2022 میں منصب سنبھالنے کے بعد اس کی بحالی کا عمل دوبارہ شروع کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس ادارے کو انسانیت کی خدمت کے لیے مکمل استعداد کے ساتھ فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا جو قابلِ ستائش ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ پی کے ایل آئی میں 80 فیصد مریضوں کا علاج مفت کیا جاتا ہے، جس سے غریب عوام بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔شہباز شریف نے آخر میں کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور زندگیاں بچانے میں ادارے نے نمایاں کردار ادا کیا ہے، ڈاکٹر سعید اختر اور ان کی پوری ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے
لاہور پریس کلب کے وفد کا کرتار پور کا دورہ






