حساس معلومات لیک ہونے کے خدشے کے باعث اسرائیلی فوج نے اپنے سینئر افسران کو دی گئی چینی گاڑیاں واپس بلانا شروع کر دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے پیشِ نظر تقریباً 700 چینی گاڑیاں واپس لی جا رہی ہیں، جن میں زیادہ تر چیری ٹیگو 8 پرو ماڈلز شامل ہیں۔یہ گاڑیاں 2022 سے لیفٹیننٹ کرنل اور کرنل رینک کے افسران کو فراہم کی گئی تھیں، خاص طور پر اُن افسران کو جن کی فیملی بڑی تھی۔رپورٹس کے مطابق سال کے آغاز میں ہی فوجی اڈوں میں چینی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، کیونکہ ان میں نصب کیمروں اور سینسرز کے ذریعے حساس معلومات اکٹھی کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ان خبروں پر کسی تبصرے سے گریز کیا
غزہ صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک مقام ہے، انتونیو گوتریس
لندن آنے والی ٹرین میں چاقو زنی، دو گرفتار، دس زخمی
راولپنڈی میں 216 غیرقانونی افغان شہری گرفتار، 18 مالک مکان بھی حراست میں






