یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرونز اور میزائل حملوں کے نتیجے میں پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا، جبکہ زاپوریژیا کے فرنٹ لائن علاقے میں تقریباً 60 ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔
سردیوں کے قریب آتے ہی روس نے یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر حملے تیز کر دیے ہیں، جس سے متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بندش کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔زاپوریژیا کے گورنر ایوان فیڈروف کے مطابق حملے میں دو افراد زخمی ہوئے اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”جیسے ہی سیکیورٹی صورتحال اجازت دے گی، عملہ بجلی کی بحالی کے لیے کام شروع کرے گا۔“زاپوریژیا روزانہ روسی توپ خانے، میزائل اور ڈرون حملوں کی زد میں رہتا ہے، جس سے رہائشی مکانات اور بنیادی سہولیات تباہ ہو چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں روسی حملوں میں 18 علاقوں میں 800 حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
اوڈیسہ میں رات کے ڈرون حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ڈنیپروپیٹروفسک میں روسی فضائی حملے سے ایک دکان جلنے کے باعث چار افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں دو بچے بھی شامل تھے۔روس کی جانب سے فوری طور پر ان حملوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ دونوں ممالک شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہیں، تاہم 2022 میں جنگ کے آغاز سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت یوکرینی شہریوں کی ہے
فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک کرنے والی اسرائیلی فوج کی وکیل لاپتہ
مشرف زیدی وزیر اعظم کے غیر ملکی میڈیا کے ترجمان مقرر
حساس معلومات خدشہ،اسرائیلی فوج کے سینئر افسران سے چینی گاڑیاں واپس






