امریکا میں جاری سرکاری شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ہوائی اڈوں پر پروازوں میں بڑے پیمانے پر تاخیر دیکھی جا رہی ہے، جب کہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔
فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) کے مطابق نیوآرک ایئرپورٹ پر اتوار کی صبح تمام پروازیں عارضی طور پر روک دی گئیں، جہاں اوسط تاخیر تین گھنٹے سے زائد رہی۔ادارے نے بتایا کہ ملک کے 30 بڑے ایئرپورٹس میں سے نصف میں عملے کی کمی ہے۔ٹرانسپورٹ سیکریٹری شان ڈفی نے خبردار کیا کہ مسافروں کی حفاظت کے لیے متعدد پروازیں منسوخ کی جائیں گی۔ایف اے اے کے مطابق تقریباً 13 ہزار کنٹرولرز بغیر تنخواہ خدمات انجام دے رہے ہیں، کیونکہ شٹ ڈاؤن دوسرے ماہ میں داخل ہو چکا ہے۔
ادارے نے مطالبہ کیا کہ حکومتی بندش فوری ختم کی جائے تاکہ اہلکاروں کو ادائیگی ہو سکے اور مسافر مزید تاخیر سے بچ سکیں۔اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے روز 4 ہزار 500 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ 500 سے زائد منسوخ کی گئیں
تربت کے نواحی علاقے سے 4 نوجوانوں کی لاشیں برآمد
روسی حملوں سے کیف تاریکی میں ڈوب گیا، 60 ہزار افراد بجلی سے محروم
برطانیہ ، 6 لاکھ افراد بیماریوں کے باعث ملازمت چھوڑنے کا خدشہ
فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک کرنے والی اسرائیلی فوج کی وکیل لاپتہ






