بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر ایشیا کپ ٹرافی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر پیر تک ٹرافی بھارت کے حوالے نہ کی گئی تو یہ معاملہ 4 نومبر کو آئی سی سی اجلاس میں اٹھایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو ختم ہوا مگر بھارتی ٹیم کو اب تک ٹرافی نہیں ملی۔ ان کے مطابق آئی سی سی سے انصاف کی امید ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے دبئی میں فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی لیکن بھارتی ٹیم نے پی سی بی چیئرمین اور اے سی سی صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد ٹرافی اسٹیج سے ہٹا دی گئی۔اے سی سی ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے بھارت کو پیغام دیا کہ اگر ٹرافی چاہیے تو دبئی آکر لے لیں یا 10 نومبر کو مجوزہ تقریب میں وصول کر لیں۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ فائنل کے وقت وہ خود اسٹیج پر موجود تھے مگر ٹرافی لینے سے انکار بھارتی ٹیم نے کیا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے برخلاف رویہ اپنایا اور فائنل جیتنے کے بعد بھی ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا

ویمنز ورلڈکپ میں ناکامی، ہیڈ کوچ محمد وسیم عہدے سے فارغ

کراچی میں پہلا ای چالان معافی، 50 فیصد رعایت کا اعلان

اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کے ساتھ تعاون ممکن نہیں، آیت اللہ خامنہ ای

غزہ جنگ بندی پر اسلامی ممالک کا اظہارِ تشویش، اسرائیلی انخلا کا مطالبہ

Shares: