جنوبی بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ راجنی، جو تیلگو اور کنڑ ڈراموں میں کام کرتی ہیں، نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ ایک شخص نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل فحش پیغامات اور ویڈیوز بھیج کر ہراساں کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
اداکارہ راجنی نے بتایا کہ تقریباً تین ماہ قبل ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک صارف نے ’’نویـنز‘‘ کے نام سے فرینڈ ریکویسٹ بھیجی۔ اگرچہ اداکارہ نے یہ درخواست قبول نہیں کی، تاہم اس شخص نے روزانہ میسنجر پر نازیبا پیغامات بھیجنے شروع کر دیے۔راجنی نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ملزم کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا تھا، مگر اس کے بعد بھی اس نے کئی نئے اکاؤنٹس بنا کر فحش پیغامات اور اپنی برہنہ ویڈیوز بھیجنا شروع کر دیا۔ اس رویے سے تنگ آکر اداکارہ نے اسے بارہا متنبہ کیا کہ وہ ایسا نہ کرے، مگر ملزم باز نہ آیا۔یکم نومبر کو جب ملزم نے دوبارہ رابطہ کیا تو راجنی نے اسے ذاتی طور پر ملنے کی پیشکش کی تاکہ بات صاف کی جا سکے۔ ملاقات کے دوران جب اداکارہ نے اسے وارننگ دی کہ وہ ہراسانی بند کرے، تو وہ شخص باز آنے کے بجائے مزید بدتمیزی پر اتر آیا۔ اس پر اداکارہ نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کی شناخت نوین کے مون کے طور پر کی۔ وہ ایک عالمی ٹیکنالوجی ریکروٹمنٹ کمپنی میں بطور ڈیلیوری منیجر کام کرتا تھا، جس کے دفاتر لندن، پیرس، ایمسٹرڈیم، برلن، زیورخ، وارسا اور نیویارک میں بھی موجود ہیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔
بنگلور میں ہی ایک علیحدہ واقعے میں 33 سالہ خاتون نے شکایت درج کرائی ہے کہ ہفتہ کی صبح جب وہ اپنے کتے کے ساتھ واک پر نکلی تھیں تو ایک نامعلوم شخص نے انہیں پیچھے سے "میڈم” کہہ کر بلایا۔ جب خاتون نے مڑ کر دیکھا تو وہ شخص اپنے کپڑے اتار کر خود لذتی میں مصروف تھا۔ خاتون نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات آن لائن اور جسمانی ہراسانی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتے ہیں، جن کے سدباب کے لیے سخت قانونی اقدامات ضروری ہیں۔








