نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق کسی بھی کارروائی سے روک دیا۔

عدالت نے نیپرا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 19 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔دورانِ سماعت کے الیکٹرک کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیپرا نے 20 اکتوبر کو ایسے فریق کی درخواست پر فیصلہ کیا جو مرکزی کیس میں فریق ہی نہیں تھا۔ نیپرا نے نظرِ ثانی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے از خود نوٹس کے تحت ٹیرف 32 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا۔

وکیل نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے نئے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو کے الیکٹرک کو بھاری نقصان ہوگا اور ممکنہ طور پر آپریشن بند کرنا پڑ سکتا ہے۔کے الیکٹرک کے وکیل کے مطابق، نیپرا نے نظرِ ثانی کے دوران درخواست گزار کو نوٹس تک جاری نہیں کیا، جبکہ کمپنی نے نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل میں اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔

ایف بی آر کی انکم ٹیکس رولز 2002ء میں ترمیم کی تجویز، الیکٹرانک فائلنگ لازمی قرار

اسحاق ڈار کا 27ویں آئینی ترمیم پر اتحادیوں سے مشاورت کا اعلان

Shares: