پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی سمیت دیگر نجی چینلز اور ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے درمیان مشترکہ پروگرامز اور ڈرامے بنانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ امکان ہے کہ دونوں ممالک شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی زندگی پر مشترکہ ڈرامہ سیریز بھی تیار کریں گے۔

اسلام آباد میں دستخطوں کی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان نشریات، فلم، میڈیا ریگولیشن اور ثقافتی تبادلے کے لیے پانچ معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔پی ٹی وی اور آئی آر آئی بی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک پروگرامز، خبریں اور ثقافتی مواد کا تبادلہ کریں گے، جب کہ فلم سازی اور تربیت کے منصوبوں پر بھی تعاون ہوگا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دونوں ممالک کا میڈیا تعاون دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرے گا، علامہ اقبال کی زندگی پر مشترکہ سیریز نوجوان نسل کی فکری تربیت میں اہم کردار ادا کرے گی

پاکستان نے سرحدی خودکش ڈرونز کا توڑ تیار کر لیا

بیرسٹر گوہر کا 27ویں آئینی ترمیم پر اعتراض، وفاق کو خطرہ قرار

Shares: