صدر آصف علی زرداری سے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل ناصر بن فیصل بن خلیفہ الثانی کی دوحہ میں ملاقات ہوئی ہے
صدر زرداری نے قطر کی میزبانی اور قطری قیادت سے ہونے والی مفید ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ الجزیرہ کا معروضی صحافت اور اقوام کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ہے۔صدر آصف علی زرداری نے فلسطینی عوام کے حق میں قطر کے اصولی مؤقف اور امنِ غزہ کیلئے قیادت کو سراہا۔ناصر بن فیصل الثانی نے قطر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر پاکستان کے شکر گزار ہونے کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے صدر کو آگاہ کیا کہ الجزیرہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ملاقات میں خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔








