بھارتی ریاست کیرالہ کی ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر مسلمان شوہر کو دوسری شادی کی اجازت نہیں ہوگی۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر پہلی بیوی دوسری شادی پر اعتراض کرے تو رجسٹرار کو نکاح کے اندراج کے عمل کو روک دینا چاہیے اور معاملہ مستند سول عدالت کے سپرد کرنا چاہیے۔فیصلے کے مطابق سول عدالت شخصی قوانین (Personal Laws) کے تحت شادی کی صحت اور جواز کا تعین کرے گی۔کیرالہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ رجسٹرار کو ایسے معاملات میں محتاط رہنا ہوگا اور پہلی بیوی کی رضامندی کے بغیر کسی بھی دوسری شادی کے اندراج سے گریز کرنا چاہیے
راولپنڈی میں خاتون کو ریپ کے بعد قتل، تین ملزمان گرفتار
مریم نواز برازیل روانگی سے قبل لندن پہنچ گئیں
افغان فورسز کی سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کا مؤثر جواب
بھارت دنیا کی سب سے بڑی الیکشن چور جمہوریت بن گیا،راہول گاندھی








