چین نے دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات کے بعد امریکی زرعی مصنوعات کی محدود خریداری دوبارہ شروع کر دی ہے، تاہم تاجر اب بھی بڑے پیمانے پر سویابین کے سودوں کے منتظر ہیں۔
رائٹرز کے مطابق چینی خریداروں نے گزشتہ ہفتے امریکا سے دو کارگو گندم اور ایک سورگم کی کھیپ خریدی، جو اکتوبر 2023 کے بعد پہلی خریداری ہے۔ دسمبر میں ترسیل کے لیے تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین نے امریکی درآمدات پر عائد جوابی ٹیرف معطل کر دیے ہیں، تاہم سویابین پر 13 فیصد ڈیوٹی برقرار ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ خریداری تجارتی کے بجائے سیاسی فیصلہ دکھائی دیتی ہے کیونکہ امریکی گندم سستی نہیں۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ چین رواں سال کے اختتام تک 1 کروڑ 20 لاکھ ٹن امریکی سویابین خریدنے کا وعدہ کر چکا ہے، مگر بیجنگ نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔دوسری جانب چینی تاجروں نے حالیہ ہفتوں میں 20 کارگو برازیلی سویابین خریدے ہیں جو امریکی سویابین کے مقابلے میں سستا ہے
دوسری شادی کا جھگڑا، دوست نے دوست کو چھری مار کر زخمی کردیا
پاکستان نے ہندو یاتریوں کے داخلے سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کردیا
یوٹیوب نے اسرائیلی جنگی جرائم سے متعلق ویڈیوز حذف کردیں
اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے خیبر ہاؤس پہنچ گئی








