نیویارک کے میئر الیکشن میں 34 سالہ مسلم امیدوار زہران ممدانی نے ارب پتی مخالفین کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔
ٹائم میگزین کے مطابق ممدانی کو ہرانے کے لیے 26 ارب پتیوں نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خرچ کیے، تاہم وہ سابق گورنر اینڈریو کومو سمیت تمام مضبوط حریفوں پر بھاری ثابت ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اس بار دو ملین ووٹ کاسٹ ہوئے جو گزشتہ 50 برس کا ریکارڈ ہے۔ممدانی نے اپنی مہم میں سستی رہائش، ٹرانسپورٹ اور یونیورسل چائلڈ کیئر کے منصوبے پیش کیے اور کہا کہ یہ اقدامات امیر طبقے پر ٹیکس بڑھا کر کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق سابق میئر مائیکل بلوم برگ نے ممدانی کے مخالف کے لیے 13.3 ملین ڈالر خرچ کیے، جب کہ دیگر ارب پتیوں نے بھی بھاری فنڈنگ کی مگر ناکام رہے۔کامیابی کے بعد صدر ٹرمپ اور ارب پتی بِل ایکمین نے ممدانی کو تعاون کی پیشکش کی
چین نے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری جزوی طور پر بحال کر دی
دوسری شادی کا جھگڑا، دوست نے دوست کو چھری مار کر زخمی کردیا
پاکستان نے ہندو یاتریوں کے داخلے سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کردیا
یوٹیوب نے اسرائیلی جنگی جرائم سے متعلق ویڈیوز حذف کردیں








