قصور
ڈسٹرکٹ پولیس قصور کی بڑی کارروائی، منشیات اور شراب سپلائی میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان کی ہدایت پر ایس ایچ او بی ڈویژن محمد اسلم بھٹی کی قیادت میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

یہ کارروائی قصور بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں 3 منشیات اسمگلرز سمیت 7 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کروڑ روپیہ مالیت کی وائیٹ کرسٹل ہیروئن، 50 لاکھ روپیہ مالیت کا جدید ڈرون اور 28 لاکھ مالیت کی 14 بیٹریاں برآمد ہوئیں ہیں

گرفتار ملزمان کی شناخت رمضان عرف جانی، عرفان سکنائے روہیوال اور ایاز سکنہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے ناموں سے ہوئی ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان سرحدی علاقوں میں منشیات کی ترسیل میں سرگرم تھے

علاوہ ازیں ولائتی شراب کی سپلائی میں ملوث 4 ملزمان عرفان، لطیف، شاداب اور شاہزیب کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے 95 بوتلیں برآمد ہوئی ہیں

تمام ملزمان کے خلاف امتناع منشیات اور دیگر دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں
ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کی نگرانی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

Shares: