اسلام آباد سے گرفتار سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو انسداد دہشتگری عدالت فیصل آباد میں پیش کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی مقدمہ میں گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ پشاور سے فیصل آباد جاتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا، مرکزی ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا حامد رضا اسلام آباد پولیس کو کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی، ملاقات ہو گی تیمارداری بھی ہو گی تو اچھی خبریں آئیں گی، حامد رضا سے بات ہوئی تھی انکی گرفتاری نہیں ہوئی، انھوں نے خود کو سرینڈر کیا تھا،
واضح رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی کیس میں 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد سے وہ مفرور تھے۔








