وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے انہیں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیا ہے اور آرٹیکل 140 اے کو 27ویں ترمیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات اور وسائل صوبوں کو منتقل ہو گئے لیکن وہاں جا کر رک گئے، وفاق سے پیسہ صوبوں کو جاتا ہے مگر ضلعی سطح تک نہیں پہنچتا۔ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ آئینی ترمیم 25 کروڑ عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لائے گی اور ملک کو چلانے اور بچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ان کی جماعت نے حکومت میں صرف ایک نکاتی ایجنڈے پر شمولیت اختیار کی تھی، مسلم لیگ (ن) نے اس حوالے سے ان کے ساتھ ایک تحریری معاہدہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ جب تک اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوں گے، ملک میں حقیقی ترقی ممکن نہیں، یہ کسی جماعت نہیں بلکہ پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے

وہاب ریاض کو کوئی نیا عہدہ نہیں دیا گیا،پی سی بی کی وضاحت

پیپلز پارٹی کی آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت، آئینی عدالتوں پر مشروط رضامندی

Shares: