سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو طرفہ ون ڈے سیریز کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلے گی۔چاریتھ اسالنکا دونوں وائٹ بال فارمیٹس میں سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ پاتھون نسانکا، کوشال مینڈس، کامینڈو مینڈس، کامل مشرا اور جانتھ لیاناگے دونوں اسکواڈز کا حصہ ہوں گے۔ونندو ہسارنگا، مہیش ٹیکاشانا، دشمانتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو اور ایشان ملنگا بھی دونوں فارمیٹس میں شامل ہیں۔
لاہیرو ادارا، سمارا وکرما، پون رتنائیکے، جافری وندارسے اور پرمود مدھوشان صرف ون ڈے کھیلیں گے، جبکہ داسون شناکا، کوشال پریرا، بھنوکا راجہ پکسا، دوشان ہیمانتھا اور نوان توشارا صرف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم 8 نومبر کو کولمبو سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگی
آرٹیکل 140 اے کو 27ویں ترمیم میں شامل کیا جا رہا ہے، مصطفیٰ کمال
وہاب ریاض کو کوئی نیا عہدہ نہیں دیا گیا،پی سی بی کی وضاحت
پیپلز پارٹی کی آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت، آئینی عدالتوں پر مشروط رضامندی








