سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد رواں سال کے دوران اموات کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 5 ہزار 899 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 1 ہزار 192 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق کراچی ریجن میں 4 ہزار 371 ٹیسٹوں میں سے 641 کیسز جبکہ حیدرآباد میں 550 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 109 اور نجی اسپتالوں میں 100 نئے مریض داخل کیے گئے۔
رواں ماہ سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 940 جبکہ رواں سال کے دوران مجموعی کیسز کی تعداد 10 ہزار 502 تک جا پہنچی ہے
27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آسکتی ہے، بیرسٹر عقیل ملک
27ویں آئینی ترمیم: حکومتی وفد کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے حمایت کے لیے ملاقات
لرزہ خیز وارداتیں: غیر اخلاقی تعلقات، شوہروں کے قتل کے متعدد واقعات








