فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 11.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 50 رنز بنا لیے ہیں، دونوں اوپنرز کریز پر موجود ہیں۔پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث رؤف اور ابرار احمد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ نسیم شاہ اور وسیم جونیئر کو ڈراپ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک کی ناقابلِ شکست سنچری کی بدولت پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس سے تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی تھی۔

دوسرے میچ میں پاکستان کے 270 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے 41ویں اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا تھا۔ ڈی کاک اور ٹونی ڈی زور زی کی 153 رنز کی شراکت نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 119 گیندوں پر 123 رنز بنائے، جس میں 8 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے

عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

Shares: