بھارت میں انتخابی مہم کے دوران کانگریس رہنما راہول گاندھی نے وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے اور آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ پر سخت تنقید کی ہے۔

بہار کے ضلع بھگلپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا، ’’اگر آپ اڈانی، امبانی یا امت شاہ کے بیٹے نہیں ہیں تو آپ بڑے خواب نہیں دیکھ سکتے۔ امت شاہ کا بیٹا جے شاہ بیٹ پکڑنا بھی نہیں جانتا، رن بنانا تو دور کی بات، لیکن وہ دنیا کی کرکٹ کا سربراہ ہے — کیوں؟ صرف پیسے کی وجہ سے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت میں کھیلوں اور کاروبار سمیت ہر بڑا شعبہ چند امیر گھرانوں کے قبضے میں ہے، جس سے عام نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے کے مواقع محدود ہو گئے ہیں۔

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں نے کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے کاروباریوں کو نقصان پہنچایا، جبکہ جی ایس ٹی کے نفاذ نے عام طبقے کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ این ڈی اے حکومت غریبوں کی زمین چھین کر اڈانی اور امبانی جیسے بڑے صنعت کاروں کو دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ جے شاہ دسمبر 2024 سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین کے طور پر کام کر رہے ہیں، اس سے قبل وہ 2019 سے 2021 تک بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری رہ چکے ہیں۔بہار اسمبلی کی 243 نشستوں میں سے 122 پر دوسرے مرحلے کے انتخابات 11 نومبر کو ہوں گے، جبکہ نتائج 14 نومبر کو جاری کیے جائیں گے

پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف خیرسگالی دورے پر چٹاگانگ پہنچ گیا

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

Shares: