وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی حکومتوں سے متعلق ایم کیو ایم کا مجوزہ بل زیر غور آیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے نہ صرف اس بل کی منظوری دی بلکہ بھرپور حمایت کا بھی اعلان کیا، جو ایم کیو ایم کی بڑی کامیابی ہے۔مصطفیٰ کمال کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس میں بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بل کے ساتھ ہی بلدیاتی بل بھی متعلقہ کمیٹی میں زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ق) اور استحکامِ پاکستان پارٹی پہلے ہی اس بل کی حمایت کر چکی ہیں، اور کوشش کی جائے گی کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل کی جائے

تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری، پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں

Shares: